Translate: English | Urdu

"پولی پروپلین پروڈیکس لمیٹڈ" ایک اہم سرمایہ کاری تھی
جو 1973 میں کی گئ۔ صنعتی پیکنگ کے لئے پاکستان میں پہلی بارپولی پروپلین بیگ متعارف کراۓ گے-
پلانٹ کو 1975 میں کمیشن کیا گیا۔ نئ مصنوعات نے مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنائی اور اپنے دائرہ کار کو
وسیع کرنا شروع کیا۔ یہ سرمایہ کاری شیئر ہولڈرز کے لئے فائدہ مند ثابت ہونے لگی۔ بہترین کارکردگی کے
لیے اس کمپنی کو گولڈ مرکری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
مصنوعات کی کامیابی کی وجہ سے جلد ہی دیگر سرمایہ کاروں نے بھی سرمایہ کاری شروع کردی ۔ چند ہی سالوں
میں چھوٹے،گھریلو اور صنعتی سطح کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی پولی پروپلین بیگ بنانے لگی۔ اگرچہ غیر
مؤثر،غیر معیاری ، ٹیکس چوری ، توانائی کی چوری اور غیر قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ان مصنوعات کی
قمیتوں میں کمی تھی۔ اس صورتحال نے منظم کمپنیوں کے لئے دشواریاں پیدا کردی۔ جس کی وجہ سے پہلے منافع
میں کمی اور بعد میں کاروبار میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ طویل جدوجہد کے باوجود بھی امید کے مطابق
پورا نہیں اترا جارہا تھا۔
2003 میں کمپنی نے رضاکارانہ طور پر پاکستان اسٹاک ایکس چینجس سے ڈی لسٹیڈ ہوگئ۔ اور اکثریتی /اسپونسر
حصص یافتگان نے عوام سے شیئر واپس خریدنا شروع کردیئے۔ جس کے نتیجے میں تقریباً ٪98 شیئرز اکثریتی
/اسپونسر حصص یافتگان/ دوستوں/ خاندان اور ٪ 2 باہر کے شیئر ہولڈرز کےپاس ہیں۔ کمپنی کے مالی وسائل کے
تحفظ کے لیے کمپنی نے پیداوار کو بند کردیا اور 2006 میں پلانٹ اور فیکٹری کو فروخت کردیا گیا ۔ کمپنی
مالی طور پر بہت مضبوط ہے اور نتیجہ خیز سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی تلاش کرتی رہتی ہے۔
